ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کشمیر میں بی ایس ایف جوان نے خودکشی کی

کشمیر میں بی ایس ایف جوان نے خودکشی کی

Sun, 26 Feb 2017 22:32:24    S.O. News Service

جموں 26فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پرچوکی کی حفاظت کرنے والے بی ایس ایف کے جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طورپرخودکشی کر لی۔سرحدی سلامتی فورس کے ایک سینئرافسرنے بتایاکہ پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پرچوکی پرتعینات ایک جوان نے آدھی رات کو اپنی رائفل سے خود کو گولی مار لی۔جوان کوہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کی شناخت کانسٹیبل پرمودکمارکے طورپرہوئی ہے۔لاش کاپوسٹ مارٹم کیاجارہاہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کسانوں کی قرض معافی محض جملہ، بی جے پی کے زیراقتدارریاستوں میں قرض معاف کرکے دکھائیں 
 


Share: